Live Updates

وزیر مملکت و معاون خصوصی وزیر اعظم برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون کی ارشد ندیم کو گولڈ جیتنے پر مبارکباد

ہفتہ 31 مئی 2025 17:20

گومی ، جنوبی کوریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) وزیر مملکت و معاون خصوصی وزیر اعظم برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نےارشد ندیم کیلئے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارکباد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ ایک تمغے سے بڑھ کر ہے۔ ارشد ندیم کی طاقت، لچک اور پرسکون عزم قوم کی امیدوں کا مرکز ہے،دل اور جذبہ سے بھر پور اس کا سفر پاکستان کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے ، ارشد ندیم نے آج پھر 240 ملین لوگوں کا سر ایک مرتبہ پھر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے 86.40 میٹر کی طاقتور تھرو کے ساتھ ایک بار پھر تاریخ میں اپنا نام لکھوایا ہے ۔انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ جیت کر اور نہ صرف ایشیا کے بہترین بلکہ صحیح معنوں میں دنیا کے عظیم ترین ایتھلیٹس میں سے ایک کے طور پر اپنے مقام کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

فہد ہارون نے کہا کہ اولمپک کی شان سے لے کر ایشیائی غلبہ تک ارشد ندیم کا عروج نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔ ان کی کامیابیاں عالمی ایتھلیٹکس میں پاکستان کی موجودگی کو سر بلند کرتی ہیں اور ہمیں وہ تمام کہانیاں یاد دلاتی ہیں جو ہمیں متحد اور ترقی سے سرشار کرتی ہیں۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ارشد ندیم کو اس ناقابل فراموش لمحے پر مبارکباددی اور کہا کہ پاکستان زندہ باد۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات