ٓاے ٹی ایف انڈر 12 ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ‘ بارش کے باعث پاکستان و سری لنکا مشترکہ فاتح قرار

کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل تھی لیکن بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا

ہفتہ 31 مئی 2025 18:10

Qکولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء)ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) کی انڈر 12 ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا ایونٹ کے مشترکہ فاتح قرار دے دیے گئے۔کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل تھی لیکن بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلے سنگل میں پاکستان کے راشد علی نے ویویٹا جیلن مینڈس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، دوسرے سنگل میں شایان اور امر سینگھے روان کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا کہ بارش نے کھیل روک دیا۔

بارش کے بعد دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح اور گولڈ میڈل کا حق دار قرار دیا گیا۔سری لنکا میں ہونے والی انڈر 12 چیمپئن شپ میں پاکستان ٹینس ٹیم ناقابلِ شکست رہی۔پاکستان نے گروپ اسٹیج میں نیپال، بنگلا دیش اور مالدیپ کو ہرانے کے بعد سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔پاکستان نے اگست میں سنگاپور میں ہونے والے اے ٹی ایف انڈر 12 ایشین ایونٹ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔