ٴحیدرآباد جماعت اسلامی سندھ کے تحت غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی آج احتجاجی مظاہرہ ہوگا

ہفتہ 31 مئی 2025 19:15

?حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء) جماعت اسلامی سندھ کے تحت غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور 57اسلامی ممالک کے بزدل امریکی غلام حکمرانوں کی بے حسی کیخلاف یکم جون اتوار کے دن(آج)حیدرآباد میں ’’اسرائیل-بھارت مردہ باد جلسہ عام‘‘ ریفرنڈم ثابت ہوگا، جلسہ عام سے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب جبکہ صوبائی امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکریٹری محمد یوسف سمیت دیگر رہنمائبھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی زیر صدارت ہونے والے جلسہ عام میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام بھی شرکت کریں گے۔ دریں اثنائمقامی امیر حافظ طاہر مجید کی قیادت میں وفد نے شہر کے مختلف دینی، سیاسی،سماجی رہنما?ں،تاجر برادری، وکلاء،صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے مقامی رہنماؤں کے ساتھ جلسہ گاہ کوہ نور چوک کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ وانتظامات کو آخری شکل دی ہے۔#