Live Updates

سراج الحق کی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الکریم سے ملاقات

ہفتہ 31 مئی 2025 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ عبد الکریم سے ملاقات کی اور ان کو جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر منتخب ہوئے پر مبارکباد دی اور استقامت کی دعا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا دینی جماعتیں پاکستان کا روشن باب ہیں اور حافظ عبدالکریم اپنی اور اپنی جماعت کی جانب سے توانائیاں صرف کرتے ہوئے ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے کوششوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات