Live Updates

پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیےانتخابی سامان سخت سیکیورٹی میں فراہم کر دیا گیا

ہفتہ 31 مئی 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے ریٹرننگ افسران کی جانب سے پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان کی ترسیل کر دی گئی ہے۔انتخابی سامان سخت سیکیورٹی میں فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی پی 52 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حناء ارشد ، پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے راحیل کامران چیمہ ، تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے محمد شفاقت اور دیگر آزاد امیدواران ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ مذکورہ حلقے میں رجسٹرڈمرد و خواتین کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 1 سو 85 ہے۔ حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 185 ہے جن میں 11 انتہائی حساس 38 حساس اور 136 نارمل پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات