-ارشد ندیم نے بھارتی حریف کو شکست دے کر پاکستانی قوم کے دل بھی جیت لیے۔مرکزی مسلم لیگ

%وطن واپسی پر پاکستانی قوم ایک بار پھر ارشد شریف کا تاریخی استقبال کرے گی. انجینئر حارث ڈار، تابش قیوم

ہفتہ 31 مئی 2025 20:35

ؔلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبار اکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بھارتی حریف کو شکست دے کر پاکستانی قوم کے دل بھی جیت لیے۔

(جاری ہے)

مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں انجینئر حارث ڈار، تابش قیوم و دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم اب اولمپکس کے بعد ایشین چیمپئن بھی بن گئے ہیں ہم ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے ہمیشہ سے تاریخی رہا ہے، دس مئی کو افواج پاکستان نے دشمن کو شکست دی اور اب کھیل کے میدان میں بھی پاکستان فاتح رہا،ارشد ندیم نے محض ایک میڈل حاصل نہیں کیا، بلکہ اپنی لگن، محنت اور جذبے سے پوری قوم کا مان بڑھایا ہے، ارشد ندیم نے بھارتی حریف کو شکست دے کر صرف گولڈ میڈل نہیں جیتا، بلکہ پاکستان کے کروڑوں عوام کا دل بھی جیتا ہے ،وطن واپسی پر پاکستانی قوم ایک بار پھر ارشد شریف کا تاریخی استقبال کرے گی۔