Live Updates

سعودی عرب نے حج آرگنائزر سے اضافی پیسے نہیں لیے‘ حافظ طاہر اشرفی

سعودی حکومت اپنے بجٹ سے اربوں ریال حجاج کی مہمان نوازی پر خرچ کرتی ہے‘بیان جاری

اتوار 1 جون 2025 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حکومت پاکستان یا پرائیویٹ حج آرگنائزر سے ویزے سے متعلق اضافی پیسے نہیں لیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بھی جو ریلیف دیا گیا اس پر بھی کوئی اضافی پیسے نہیں لیے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اپنے بجٹ سے اربوں ریال حجاج کی مہمان نوازی پر خرچ کرتی ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات