Live Updates

قربانی کے جانور کی قیمت اور آئی فون؛ نعمان اعجاز تنقید کی زد میں آگئے

نعمان اعجاز اس سے قبل بھی قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمت پر طنز کرچکے ہیں

اتوار 1 جون 2025 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان پاکستان کے معروف اور سینیئر اداکار نعمان اعجاز اس سے متعلق اپنی ایک پوسٹ پر تنقید کی زد میں آگئے۔نعمان اعجاز نے اس قبل بھی ایک پوسٹ کی تھی جس میں انھوں نے ایک مرغی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر یہ بھی منڈی میں کھڑی ہو تو بیوپاری قیمت لاکھ روپے مانگیں گے۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر سوالات اٹھائے تھے۔تاہم اداکار نعمان اعجاز کی حال ہی میں کی گئی ایک پوسٹ پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ہے۔نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ سب کو آئی فون مہنگا لگتا ہے لیکن جیسے ہی قربانی کے جانور لینے جاتے ہیں تو لگتا ہے جیسے بیوپاری جائیداد کے کاغذات مانگ رہے ہوں۔

(جاری ہے)

بھائی، ذرا قربانی کا جانور لینے تو جائیں۔اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے قربانی کے جانور کی قیمت کو آئی فون سے تشبیہ دینے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ آئی فون خریدنے میں کسی کو مسئلہ نہیں، لیکن جب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی بات آتی ہے تو سب کو مہنگائی یاد آ جاتی ہی ایک اور صارف نے لکھا کہ قربانی نہیں کر سکتے تو نہ کریں، لیکن مذاق اڑانا درست نہیں۔تاہم کئی صارفین نے نعمان اعجاز کی حمایت بھی کی۔ ایک نے لکھا کہ نعمان اعجاز کی بات کو غلط سمجھا جا رہا ہے۔ ان کا نقط نظر مہنگائی پر توجہ دلانا ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ نعمان اعجاز صرف مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں نہ کہ قربانی کی اہمیت کو کم کر رہے تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات