Live Updates

سیاسی انتشار کے باعث کسی بھی ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی، شاہد خاقان عباسی

دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں جو انتہائی خطرناک ہے، ہمیں بھارت سے ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ جس کا مقابلہ نہ کرسکتے ہوں،سابق وزیراعظم

اتوار 1 جون 2025 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار کے باعث کسی بھی ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی،ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور ماضی قریب میں بھارت کا رویہ جارحانہ رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو پہلگام میں واقعہ ہوا اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھااور جو ہندوستان نے کیا ہم نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف فضائی کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مودی نے اپنی سیاست کو بچانے کے لیے یہ سب کچھ کیااور مودی کو اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت سے ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ جس کا مقابلہ نہ کرسکتے ہوں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات