Live Updates

eکولمبیا نے بھارتی سفارتی وفد کے بیان کی تردید کردی

ّکویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،پون کھیرا

اتوار 1 جون 2025 18:00

‘نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2025ء)کولمبیا نے بھارتی سفارتی وفد کے بیان کی تردید کردی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع بھارتی سفارتی وفد کے سربراہ کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی وفد عالمی سطح پر مزاق بن گیا۔بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے عہدیدار کی بات کا غلط مطلب نکال لیا، کولمبیا نے بھارتی حملے کے دوران معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی سیاستدان اور مصنف ششی تھرور نے کولمبیا کی ایک اعلیٰ عہدیدار کی گفتگو کو غلط طور پر سمجھا، کولمبیا کی عہدیدار نے اپنی گفتگو میں ہسپانوی زبان استعمال کی تھی۔اس واقعے نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث چھیڑ دی ہے، مختلف حلقے ششی تھرور کے بین الاقوامی تعلقات کی سمجھ بوجھ پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔بھارت میں مودی کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے، بھارتی کانگریس کے رکن پون کھیرا نے بھی مودی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔پون کھیرا نے کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات