Live Updates

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاپاکستانی کرکٹ ٹیم کوبنگلہ دیش کے خلاف شاندار کلین سویپ پر خراجِ تحسین پیش

پیر 2 جون 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےپاکستان کی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کلین سویپ پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز میں پوری ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قومی پرچم سربلند کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کلین سویپ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قومی پرچم کو سربلند کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک، جذبے اور محنت سے یہ کامیابی حاصل کی جو قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے ٹیم مینجمنٹ، کوچنگ اسٹاف اور تمام کھلاڑیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔یوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور کارکردگی کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات