Live Updates

میرے حلقہ میں تمام ترقیاتی منصوبے نواز شریف کی بدولت مکمل ہوئے، چوہدری برجیس طاہر

جب بھی مسلم لیگ(ن)کی حکومت آئی ملک میں ترقی کا دور دورہ شروع ہو ا،میں نے ہمیشہ صحافیوں سے ترقیاتی کاموں کی رہنمائی حاصل کی ہے، میڈیا نمائندوں گفتگو

پیر 2 جون 2025 13:06

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدر و سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ میرے حلقہ میں اربوں روپے کے جو منصوبہ جات ہیں وہ سب قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے مرہون منت ہیں ایک بھی منصوبہ کسی اور کا ہو تو دکھا دے اور اگر اللہ پاک نے مزید موقع دیا تو رہ جانے والے منصوبوں کو مکمل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ این اے 111 کے کوآرڈینیٹر چوہدری عاصم رندھاوا اور پی پی حلقہ 132 کے کوارڈینیٹر چوہدری علی طارق چیمہ بھی موجود تھے چوہدری محمد برجیس طاہر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے یہ جب بھی برسر اقتدار آتی ہے تو ترقی کا دور دورہ شروع ہو جاتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ میڈیا نمائندگان سے ہی علاقہ کی ترقی کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی ہے کیوں کہ میں سانگلہ ہل کی مٹی سے ہی پیدا ہوا اور میرے شہر کے صحافیوں نے ہمیشہ میرے شہر سانگلہ ہل کی بھلائی اور آنے والی نسلوں کو آسانیاں دینے کیلئے ہی پروگرام تشکیل دئیے ہیں اور مجھے یہ شرف حاصل ہے کہ میں نے اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی میری یہ کوشش ہے کہ میں آنے والی نسلوں کو کچھ ایسا دے کے جاں کہ وہ میرے لیے ذریعہ نجات بن جائے انہوں نے کہا کہ میری تربیت میں ہی یہ بات شامل نہیں کہ میں کسی کیلئے بیہودہ الفاظ کا چنا کروں جو لوگ غلیظ الفاظ استعمال کرتے ہیں یہ ان کی تربیت کی عکاسی ہیں میں ایک عزت دار انسان ہوں اور عزت دینا میرا خاندانی وطیرہ ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات