اب پاکستان کی باری، بنگلا دیش نے ٹی 20 سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا

تین ٹی ٹونٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے : ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 جون 2025 12:12

اب پاکستان کی باری، بنگلا دیش نے ٹی 20 سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 جون 2025ء) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے مجوزہ شیڈول پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی، تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میرپور اسٹیڈیم ڈھاکا میں تجویز کیے گئے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے دوران پی سی بی اور بی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران نے سیریز پر اتفاق کیا تھا، یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش کے دورے کے بعد پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہو گی، ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 31 جولائی سے امریکا میں شروع ہو گی، وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے میچز بھی شامل ہیں۔