
آپریشن سندور، بھارتی چیف آف ڈیفنس کے نقصانات کی تفصیلات بتانے پربھارتی اپوزیشن رہنماﺅں کا پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ
مودی حکومت نے عوام سے حقائق چھپائے، قومی سلامتی کے نام پر حقائق کیوں چھپائے جا رہے ہیں، سی ڈی ایس کے بیانات کو سنجیدگی سے لینا چاہئے کیونکہ اس میں اہم سوالات پوشیدہ ہیں، ملکارجن کھرگے
فیصل علوی
پیر 2 جون 2025
13:05

(جاری ہے)
کانگریس رہنماﺅں کی جانب سے مودی حکومت پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آپریشن سندور اور اس کے بعد کے حالات پر عوام سے دروغ گوئی بند کی جائے۔
یونین منسٹر گجیندر سنگھ شکھاوت نے کہا کہ مودی سرکار عوام کو سچ سے کیوں دور رکھ رہی ہے؟۔آپریشن سندور کے نقصانات پر سی ڈی ایس کے بیان نے بھارتی سیاست میں شدید تشویش پیدا کر دی جس پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی جانب سے آپریشن سندور میں نقصانات کو جنگ کا معمول اور حصہ قرار دینے پر بھارتی سیاست میں طوفان برپا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کے ساتھ ہونے والی فضائی جھڑپوں میں ہمارے کئی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے تھے۔بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس نے آخرکار بھارتی طیاروں کے تباہ ہونے کا اعتراف کیاتھا۔بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے یہ اعتراف ہفتے کے روز سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیاتھا۔بھارتی فوج نے پہلی بار مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں غیر متعین تعداد میں لڑاکا طیاروں کو کھونے کی تصدیق کی تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل چوہان کاکہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ غلطی کہاں ہوئی، کیا کوتاہیاں رہیں اور کس وجہ سے طیارے گرے تھے۔ تعداد کی کوئی اہمیت نہیں۔ جنرل انیل چوہان کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ طیارے گرائے گئے بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے۔ جو غلطیاں ہوئیں وہ سب سے اہم تھیں۔گفتگو کے دوران جنرل چوہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو بھی رد کر دیا تھاکہ امریکہ نے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکاتھا۔ چوہان کے مطابق یہ دعویٰ ”غیر حقیقی“ تھی کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے قریب نہیں پہنچے تھے۔بھارتی جنرل نے پاکستان کی جانب سے چینی ساختہ ہتھیاروں کے استعمال کو بھی غیر موثر قرار دینے کی کوشش کی حالانکہ میدانِ جنگ کے نتائج ان کے اس دعوے کی نفی کرتے تھے۔بھارت کے اس اعتراف نے بین الاقوامی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی تھی اور پاکستانی موقف کو تقویت ملی تھی کہ بھارت نے بلااشتعال حملے کئے اور پاکستان نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے دشمن کے طیارے گرا کر اسے منہ توڑ جواب دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
پاکستان میں سوائے چینی کے تمام کاروبار تباہ ہو چکے ہیں‘ حماد اظہر
-
خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت ،واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
-
وزیراعلیٰ کا کوڑے کے ملبے تلے دب کر دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و صدمہ کا اظیہار
-
خیبرپختونخوا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرانتہائی افسوس ہے‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ کا پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ
-
رانا مشہود کا سیلاب سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس، حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہ
-
وزیرداخلہ کا اوچ شریف میں شہید کیپٹن محمد آصف کی رہائش گاہ کا دورہ ، اہل خانہ سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.