Live Updates

وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

حکومت قومی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو مستحکم معیشت بنانے کے لیے پرعزم ہے. وزیراعظم شہبازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 2 جون 2025 15:16

وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں اہم پیش رفت کے طور پر وزیراعظم شہبازشریف نے پیر کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے. وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ہدایت وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران جاری کی گئی جس میں ایف بی آر کی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ حکومت قومی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو مستحکم معیشت بنانے کے لیے پرعزم ہے.

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں حالیہ مثبت اقتصادی اشارے حکومت کی پالیسیوں کی درست سمت کے واضح ثبوت ہیں اجلاس کے دوران وزیراعظم کو فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی کارکردگی اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پی آر اے ایل) میں اصلاحات کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا. وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی اصلاحات جیسے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم مثبت نتائج دے رہی ہیں.

اجلاس کو بتایا گیا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے مجموعی طور پر محصولات میں اضافہ ہوا ہے اور کسٹمز کلیئرنس کے وقت میں نمایاں کمی آئی ہے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ عام ٹیکس دہندگان کے لیے ایک سادہ اور ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن نظام جلد ہی متعارف کروایا جائے گا. وزیراعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق عام ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن نظام متعارف کروانے کا کام تیزی سے جاری ہے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے سینئر عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی. 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات