Live Updates

عوام نے پی ٹی آئی کی گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، شازیہ بانو

پیر 2 جون 2025 17:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن )شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود موجودہ حکومت عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے تاریخی منصوبو پر عمل پیرا ہے،و ز یر اعلی پنجا ب مریم نواز معاشرے کے تمام طبقات کو ریلیف کی فراہمی اور ا ن کے مسائل کے حل کیلئے سنجید ہ اقدا ما ت کر ر ہی ہے وز یر اعلی پنجا ب کی عوامی فلاح و بہبو د کیلئے بے مثا ل کا ر کر د گی کا اعتراف ہر شخص کر ر ہا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی 52 ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد ورائچ کی کامیابی سے پی ٹی آئی کی نیندیں حرا م ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل مسلم لیگ ن کی ترجیحات میں شامل ہے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وہ تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں جن کا وعدہ انتخابات کے دوران کیا تھا۔پاکستانی قوم آج بھی قائد عوام محمد نواز شریف کے کیساتھ کھڑی ہے عوام نے پی ٹی آئی کی گالم گلوچ اور فتنہ سیاست کو مسترد کردیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر میدان سیاست میں ہے اس وقت سرگودھا میں مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور یہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں پورے کرلئے جائینگے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات