Live Updates

سالانہ بنیاد پر نفع کی رقم کی واپسی میں غیر معمولی اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں غیر ملکی کمپنیوں کی 1.8 ارب ڈالر کی نفع کی رقم واپسی کامیاب سرمایہ کاری کا عندیہ

پیر 2 جون 2025 18:42

سالانہ بنیاد پر نفع کی رقم کی واپسی میں غیر معمولی اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ سالانہ بنیاد پر غیر ملکی کمپنیوں کی نفع کی رقم کی واپسی میں 115 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر نفع کی رقم کی واپسی میں غیر معمولی اضافہ پالیسی سطح پر ایس آئی ایف سی کی کاوشوں آورمعیشت پر اعتماد کی بحالی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں غیر ملکی کمپنیوں کی 1.8 ارب ڈالر کی نفع کی رقم واپسی کامیاب سرمایہ کاری کا عندیہ ہے۔

معاشی ماہرین نے کہا کہ نفع کی رقم کی واپسی میں تیزی آئی ایم ایف پروگرام اور جامع معاشی پالیسی کے باعث ممکن ہوئی، غیر ملکی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری معیشت کی بحالی کی علامت ہے۔رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، منافع کی آزادانہ منتقلی جاری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات