Live Updates

سابق ایم پی اے چوہدری محمودالحسن چیمہ کی وارڈ نمبر 3 پرانہ بھٹہ اتحاد کالونی کےعمائدین سے مشاورتی میٹنگ

پیر 2 جون 2025 19:13

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 263 چوہدری محمودالحسن چیمہ نے وارڈ نمبر 3 پرانہ بھٹہ اتحاد کالونی کےعمائدین علاقہ سے مشاورتی میٹنگ کی، اس موقع پر چوہدری ارشد گوجر، ملک محمد اعجاز، محمد سلیم چشتی، میاں احسن رسول، جام جاوید میتلا، جام گل شیر میتلا، خرم کمبوہ، منیر احمد سندھی ودیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔

عمائدین علاقہ نے سابق ایم پی اے محمودالحسن چیمہ کو علاقہ کے ضروری اور بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔جس پر چوہدری محمودالحسن چیمہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت رحیم یار خان کیلئے 10 سے 12 ارب روپے کا بڑا سٹی پیکیج لارہی ہے جو اس بجٹ میں منظور ہوجائے گا اس بجٹ سے شہر میں سیوریج سسٹم، ٹف ٹائلز، پارکس، واٹرسپلائی سمیت دیگر ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا اس بجٹ کی منظوری سے شہر کے مختلف وارڈز میں موجودہ عوام کے ضروری اور بنیادی مسائل حل ہونگے آنیوالے دوسال میں وارڈ نمبر تین پرانا بھٹہ اتحاد کالونی، ملک کالونی سمیت بستی سخی والا، احمد ٹائون، پیر شہیداں، عزیز آباد، عیسی کالونی، طاہر کالونی، گلشن اقبال ودیگر علاقوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل ہوجائے گے انہوں نے کہاکہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہوتی ہے میری سیاست کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت ہے جو میں ہمیشہ جاری وساری رکھوں گا محمودالحسن چیمہ نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک اور صوبہ پنجاب میں تعمیروترقی اور عوام کی فلاح وبہبود پر کام کررہی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ کی عوام کیلئے بے مثل ومثال منصوبے شروع کیا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہچنا شروع ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صاف ستھرا پنجاب وزیراعلی مریم نواز کا احسن اقدام ہے جس سے شہر اور دیہات میں صفائی ستھرائی میں بہتری آئی ہے اسی طرح ہیلتھ، تعلیم، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھائے جانے سے دن بدن بہتری آرہی ہے مشکل حالات میں مثبت اور جامع پالیسز سے موجودہ حکومت عوام کو بھرپور ریلیف دینے جارہی ہے۔اس۔موقع پر چوہدری ارشد گوجر، محمد سلیم چشتی، جام جاوید میتلا، جام گل شیر، منیر احمد سندھی نے پرانا بھٹہ اتحاد کالونی کے داخلی وخارجی سڑکات سمیت علاقہ کے سیوریج اور گلیوں کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات