Live Updates

پی پی رہنما شہریار شر پر حملہ کیس، گرفتار انسپکٹر عبدالشکور کی ضمانت منظور

پیر 2 جون 2025 22:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شہریار شر پر حملے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے گرفتار انسپکٹر عبدالشکور لاکھو کی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پیپلزپارٹی کے رہنما شہریار شر پر رونتی کے کچے میں حملہ ہوا تھا۔حملے میں شہریار شر کا قریبی ساتھی جاں بحق ہوگیا تھا، انسپکٹر عبدالشکور لاکھو کو ملزمان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات