
انفارمیشن آفیسرز ایسوسی ایشن کا نئے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات انصار اللہ خلجی کی تعیناتی پر خیرمقدم اور مبارکباد
پیر 2 جون 2025 22:43
(جاری ہے)
انصار خلجی نے نہ صرف محکمہ اطلاعات بلکہ کئی قومی اور بین الاقوامی اداروں میں بھی اہم ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں۔ وہ پشاور یونیورسٹی سے امتیازی حیثیت میں جرنلزم کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کئی سالوں تک انگریزی صحافت سے بھی وابستہ رہے۔
اردو، پشتو اور انگریزی تینوں زبانوں میں مہارت رکھنے والے انصار خلجی کے ہزاروں مضامین مختلف اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔انہوں نے محکمہ اطلاعات میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی۔ انصار خلجی عالمی بینک، یونیسف، یو ایس ایڈ جیسے اداروں میں بطور کمیونیکیشن کنسلٹنٹ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ محکمہ اطلاعات کے پہلے افسر ہیں جنہوں نے بیرونِ ملک نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ اپنی بہترین کارکردگی سے ملک کا نام بھی روشن کیا۔ انہوں نے چین، امریکہ اور افریقہ کے ممتاز اداروں سے مختلف تربیتی کورسز بھی کامیابی سے مکمل کیے۔اس موقع پر انفارمیشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ انصار خلجی کی بطور ڈائریکٹر جنرل تقرری ادارے کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔ ان کی وسیع پیشہ ورانہ تجربہ کاری، قائدانہ صلاحیتیں اور بصیرت محکمہ اطلاعات کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں محکمہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا۔ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نو تعینات ڈائریکٹر جنرل انصار خلجی کی قیادت میں ادارے کی بہتری، پالیسیوں کے مؤثر نفاذ اور حکومتی بیانیے کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔آخر میں، ایسوسی ایشن کے تمام اراکین نے انصار خلجی کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی، صحت اور استقامت عطا فرمائے تاکہ وہ صوبے کی خدمت مزید احسن انداز میں انجام دے سکیں۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.