Live Updates

ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کے افکار و اعمال اسلام کے امن و وحدت پر مبنی پیغام سے متصادم ہیں، علمائے کرام

نور ولی کی سرگرمیاں فرقہ واریت، قتل و غارت اور امت میں انتشار کا باعث بن رہی ہیں،طرزِ عمل قرآنی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور امت کے ساتھ غداری ہے، بیان

پیر 2 جون 2025 20:40

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)علماء مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کے افکار و اعمال کو اسلام کے امن و وحدت پر مبنی پیغام سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دین کے مقدس تصورِ جہاد کو بگاڑ کر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے علما نے اپنے متفقہ بیان میں کہا کہ نور ولی محسود خوارج کی طرز فکر پر چلتے ہوئے دیگر مسلمانوں کو کافر قرار دیتا ہے اور ان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کو جہاد کا نام دیتا ہے، جو سراسر گمراہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق نور ولی کی سرگرمیاں فرقہ واریت، قتل و غارت اور امت میں انتشار کا باعث بن رہی ہیںاسلامی تعلیمات کی تحریف اور خودساختہ فتاویٰ علمائے کرام نے کہا کہ نور ولی محسود قرآنی آیات کو سیاق و سباق سے ہٹاکر اپنی پرتشدد سوچ کے مطابق پیش کرتا ہے، جو نہ صرف دینی خیانت ہے بلکہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش بھی ہے تحقیقی رپورٹس اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نور ولی کا گروہ مبینہ طور پر غیر ملکی خفیہ اداروں سے روابط رکھتا ہے، جن کے ذریعے وہ پاکستان میں بدامنی اور مذہبی انتشار کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ علما نے اس طرزِ عمل کو قرآنی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور امت کے ساتھ غداری قرار دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات