Live Updates

ں*بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کم از کم سو فیصد اضافہ کیا جائے

پیر 2 جون 2025 21:55

×راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) پاکستان ریلوے ایمپلا ئز پریم یونین(سی بی ای)کے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کم از کم سو فیصد اضافہ کیا جائے گزشتہ تین سال کے دوران موجودہ حکومت نے یوٹیلیٹی بلوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں جس قدر اضافہ کر دیا ہے اس نے عام آدمی خصوصاً سرکاری مالازمین کی زندگی اجیرن کر دی ہے ملازمین کیلئے بل کی ادائیگیوں کے بعد بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی ،تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ممکن نہیں رہا اگر حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کم از کم سو فیصد اضافہ نہ کیا تو بجٹ پیش ہونے کے موقع پر پارلیمنٹ ہائو کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈویثرنل صدر نفیس خان، سیکرٹری عبدالشکور عباسی،، محمد خان، سینئر رہنما سید ظہور شاہ، خضر حیات ، یونس جٹ، ملک زاہد ، حافظ دلمرازد ، ورکشاپ اسٹیبلشمنٹ رستم بھائی پیرا میڈیکل کے صدر عبید الرحمن نے ریلوے اسٹیشن پر تنخواہوں اور پینشن میں کم از کم سو فیصد اضافہ کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مختلف زونوں کے عہدیداران اور مزدوروں جن میں عمران بنگش، ساجد کھرل، تنویر شاہ، ذولفقار شاہ، سید عثمان علی، صوفی محمد شفیع، شیخ عارف، کامران مغل، دائوعد خان، راجہ شیراز،،زاہد محمو، عابد اعوان، فیصل عباسی، شبیر عباس، محمد عثمان عدیل ی، عمر طور، حمار فاروق، محمد بابر، کامران قریشی، محمد جمیل، وقاص خان، رضوان تحسین، غلام مصطفی، نقاش اور دیگر نے شرکت کی۔

سیکرٹری عبدالشکور عباسی،، محمد خان، سینئر رہنما سید ظہور شاہ، خضر حیات ، یونس جٹ اور دیگر نے اپنے خطاب میںحکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت آئی ایم ایف کے دبائو پر سرکاری ملازمین اور پنشنر پر بلا جواز نئے ٹیکس لگانے اور پرانے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کی بجائے وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کے پروٹوکول اور بے پناہ مراعات ،مفت بجلی، گیس،پٹرول،عالیشان رہائش،،مہنگی گاڑیاں اور عیش و عشرت کو ختم کرکے غریب عوام کو ریلیف دے ۔

انہوںنے کہا کہ اگر وزراء اور ارکان اسمبلی کو آٹھ سو فیصد تک اضافی تنخواہیں ادا کی جا سکتی ہیں تو غریب ملازمین اور پنشنرز کو سو فیصداضافہ کیوں نہیں دیا جاسکتا۔ انہوںے حکومت سے مطالبہ کیا آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کم از کم سو فیصد اضافہ کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پریم یونین بجٹ کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات