Live Updates

الیکشن کمیشن کو الیکشن کمیشن (ن) کہوں گا

الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے؟ لیٹر جاری کر دیا کرے، سمبڑیال ضمنی الیکشن پر ندیم افضل چن کا ردعمل

muhammad ali محمد علی منگل 3 جون 2025 00:06

الیکشن کمیشن کو الیکشن کمیشن (ن) کہوں گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2025ء) سمبڑیال ضمنی الیکشن کے نتائج پر رہنما پی پی ندیم افضل چن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن کمشن (ن) کہوں گا الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے؟ لیٹر جاری کر دیا کرے، جو ن لیگ کو سلام کر لے لوگ اسے ووٹ نہیں دیتے، تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں اور (ن) لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا، الیکشن کو قطعاًشفاف نہیں مانتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا،الیکشن کو قطعاً شفاف نہیں مانتے اور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے۔پارٹی دفتر میں دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے طریقہ اپنایا گیا اور لوگ مان رہے ہیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں (ن)لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، انتخابی مہم میں لوگ کہتے تھے آپ حکومت کے اتحادی ہیں ، ان کے ساتھ چلیں یا خلاف، لوگ کہتے تھے کہ آپ (ن)لیگ کو چھوڑ دیں ہم آپ کو ووٹ دیں گے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ (ن) لیگ کا جو ساتھ دیتا ہے عوام ان کو ووٹ نہیں دیتی، میں سمجھتا تھا وزیراعلی کام کررہی ہیں اربوں روپے لگارہی ہیں لیکن یہ تمام دکھانے کے لئے ہے، کسان کی تین فصلیں رل گئی ہیں، پنجاب زراعت پر منحصر کرتا ہے، لوگوں کی مشکلات ہیں ، لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا لیکن (ن) لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی پینتالیس ہزار ووٹ بنالیتے،جو کہتے ہیں الیکشن جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو لیکن الیکشن شفاف نہیں ہے یہ پولنگ باکس بھی اٹھا کر لے گئے، اس الیکشن سے اگلے الیکشن کی جہدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے، لیٹر جاری کردیا کرے، اگر ہم سے کوئی ثبوت مانگے تو دکھا دیں گے، ہمارے پاس جواب نہیں تھا ہسپتال کیوں پرائیویٹائز ہورہے ہیں، پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جہدوجہد جاری رکھیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات