
ہماری بہترین سفارتکاری پر بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، اسحاق ڈار
بدھ 4 جون 2025 19:48

(جاری ہے)
جب آپ جاتے ہیں تو کئی چیزوں پر تبادلہ خیال ہوتا ہے ۔ چین کی درخواست پر انیس مئی کی میٹینگ کو سہ فریقی کیا گیا ہے ۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے اگلے دن اچھا بیان جاری کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد امریکہ ، برطانیہ اور یو این بھیجا گیا ہے جو پاکستانی موقف دنیا میں اجاگر کرے گا ۔ دوست ممالک کو آگاہ کیا گیا کہ بھارت جھوٹاالزام لگا رہا ہے ۔ عالمی برادری ہماری پوزیش کو اچھی طرح سمجھ رہی ہے ۔ بھارت نے پا کستان کو نقصان پہنچانے کا جھوٹ بولا جو اس کے اپنے ہی گلے پڑ گیا ۔ انہوں نے کہا پاکستان کا ایف سولہ طیارہ تباہ کرنے کا بھارتی دعوی بھی جھوٹ ثابت ہوا ہے دنیا پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے ۔ خطے میں بھارتی تسلسط کا خواب چکنا چور ہو چکا ۔ آج بھارت میں پاکستان کی کامیاب سفار تکاری پر صف ماتم ہے ۔ وہاں ایک دوسرے پر الزم تراشیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان نے موثر طریقے سے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں ۔ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی فتح کے بعد آزر با ئیجان اور ترکیہ کے عوام جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کا تعاون مثالی رہا ۔ انہوں نے کہا عالمی سطح پر یہ و اضح کر دیا کہ ہم جنگ نہیں چاہیتے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ پوری دنیا پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے ۔ ترک قیادت نے کشمیر کے معاملے پر بھی پاکستان کی حمائت کی ہے ۔ سفارتی محا ذ پر بروقت کارروائی سے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت سارک کو چلنے نہیں دے رہا ۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ بھارت کا سلوک اچھا نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا چین سی پیک کو ہماری در خواست پر وسعت دے رہا ہے اور یہ توسیع افغانستان تک دی جائے گی۔ اللہ نے پاکستان کو جو عزت دی اس کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی عرب اور یو اے ای نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ۔ وزیر اعظم اور میں ان ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کرنے کے لئے دورے پر جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کشیدگی کے دوران 60 سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور سفارتی کوششوں کی بدولت بھارت کی بالادستی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی پر ترکی اور آذربائیجان میں عوام نے خوشیاں منائیں اور ترکی کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے بھارتی حملے کی اطلاع ملتے ہی فوری رابطہ کیا، جو دوستی کا ایک مثالی مظہر ہے۔انہوں نے معاون خصوصی طارق فاطمی کے روس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کا ذکر بھی کیا۔ کہا وزیراعظم شہباز شریف کے ترکی دورے میں آرمی چیف بھی ان کے ساتھ تھے، جہاں متعدد دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں اور ترکی و آذربائیجان کی جانب سے کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک آواز بن کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس اتحاد نے سفارتی کامیابیوں کو ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کریڈیبلٹی عالمی سطح پر بہتر ہوئی ہے جبکہ بھارت کی سفارتکاری ناکام ہو چکی ہے۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ کشیدگی کے دوران پاکستان کا مؤقف تھا کہ اگر بھارت پہل کرے گا تو پاکستان جواب دے گا، اور تمام ممالک کو اس بات کی سمجھ بھی آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نیوکلیئر ممالک ہیں، اس لیے تحمل ضروری ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ اور مسک کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرتا ہوا
-
پوٹن کی ایران، امریکہ جوہری مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
-
ایڈز ہر منٹ ایک موت کا سبب اور امدادی کٹوتیاں مریضوں کے لیے مزید خطرناک
-
وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘قائم کرنے کا وعدہ بھی پورا کر دیا
-
ملک بھر میں عید الاضحی (کل )مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیگی
-
پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہوگئی ہے ، عالمی بینک
-
جرمن چانسلر فریڈرش میرس ٹرمپ کے ساتھ بات چیت سے 'کافی مطمئن' ہیں
-
پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے جس سے ان کے پاکستان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار سامنے آیا، ڈونلڈ ٹرمپ
-
سمبڑیال الیکشن سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہوئی،فواد چوہدری
-
ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان اختلافات شدید، ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کر دئیے
-
کیا ختم ہوتے سمندروں کو نیس کی یو این کانفرنس بچا پائے گی؟
-
ٹرمپ اور شی میں فون کال کے بعد تجارتی مذاکرات آگے بڑھانے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.