Live Updates

پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

ٓعالمی امن کا فروغ اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ہمارا موضوع ہوگا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

بدھ 4 جون 2025 19:57

پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ملے گی۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ جولائی کے لیے ہم نے کثیر الجہتی کے ذریعے عالمی امن کا فروغ اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل موضوع چنا ہے۔ اس میں ہم اپنا پرامن کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان یکم جنوری 2025 سے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھا رہا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات