Live Updates

ندیم افضل چن کا بلوچستان میں 2 کامیاب آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

منگل 3 جون 2025 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے بلوچستان میں 2 کامیاب آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے جلد ہی ہر دہشتگرد گروہ اور دہشتگرد سوچ کو مٹا دیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگردوں کوجہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان بھارت کی پراکسی ہے، یہ دہشتگرد عناصر پاکستان کے امن و سکون کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور پاکستانی امن پسند قوم ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات