Live Updates

پانچ کشمیری نوجوانوں پر کالا قانون لاگو، جموں کی جیلوں میں منتقل

قابض پولیس مسئلہ کشمیر کے حل کامطالبہ کرنے پر نوجوانوں کو جبری گرفتار کر رہی ہے

منگل 3 جون 2025 14:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں 5کشمیری نوجوانوں کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے کشمیری نوجوانوں نعیم احمد خان، فیضان اختر بٹ، معراج الدین بٹ، عمر حامد شیخ اور صہیب شفیع کو گرفتار کر کے ان کیخلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو جموں کی کٹھوعہ، اودھمپور، اور کوٹ بھلوال جیلوں میں منتقل کیاگیاہے ۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کشمیری نوجوانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کامطالبہ کرنے پر جبری طورپر گرفتار کر رہی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات