Live Updates

عوام مسلم لیگ ن کی قیادت پر پاکستان کی ترقی دفاع کیلئے بھرپور اعتماد کر رہے ہیں،ملک محمد یونس

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قلیل عرصے میں شفاف گورننس اور انقلابی اقدامات کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے

منگل 3 جون 2025 14:15

جاپان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرمین مسلم لیگ ن جاپان ملک محمد یونس نے حنا ارشد ورائچ کو ضمنی الیکشن سمڑیال PP 52 جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں ملک محمد یونس نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی حقدار ہے،مسلم ن کی کامیابی دراصل اس بات کا ثبوت ہے، پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن کی قیادت پر پاکستان کی ترقی دفاع کیلئے بھرپور اعتماد کر رہے ہیں، اس الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست اس بات کا ثبوت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قلیل عرصے میں شفاف گورننس اور انقلابی اقدامات کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، راشن کارڈ، ہمت کارڈ، ایجوکیشن کارڈ سب کو ترقی میں مساوی شرکت کے لئے بہترین اقدامات ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہونہار سکالرشپ، لیپ ٹاپ سکیم اور ای بائیکس پراجیکٹس سے طلبہ کے دل جیت لئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔قائد پاکستان وصدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی عوام کی بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے ان شاء اللہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی فتنہ فساد والوں کو عوامک عدالت میں ہمیشہ ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات