Live Updates

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی جمہوریہ آذربائیجان کی سٹیٹ آئل کمپنی کے صدر روشان نجف سے ملاقات

منگل 3 جون 2025 15:10

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے جمہوریہ آذربائیجان کی سٹیٹ آئل کمپنی (ساکار) کے صدر روشان نجف سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور تیل و گیس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، ممکنہ سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تاکہ توانائی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیر علی پرویز ملک نے ساکار جیسے عالمی توانائی اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کی حکومت کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساکار جیسے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ساکار کے صدر روشان نجف نے پاکستان کی توانائی کے شعبے میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات