زکوۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کے زیر اہتمام 100 یتیم بچوں کی عید گفٹ شاپنگ

منگل 3 جون 2025 16:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) زکوۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ نےسرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں 100 یتیم بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے ۔ بچوں نے اپنی پسند سے کپڑوں اور جوتوں کی خریداری کی۔

(جاری ہے)

پروگرام کواڈینیٹر شازیہ ناز ملک نے کہاہے کہ یہ کار خیر یتیم بچوں میں مسکراہٹیں اورعید کی حقیقی روح کی فراہم کرنے کی کوشش ہے ۔زکوۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ تعلیم ،صحت اور غذا کی کمی کو دور کرنے میں حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر زکوۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کی ٹیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ محبت اور مہربانی پھیلاتے رہیں اور اپنی خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کریں۔