Live Updates

گورنرسندھ کا 7دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دشمن کے ایجنٹوں کا انجام جہنم ہے ، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابل فخر ہیں ۔ کامران خان ٹیسوری

منگل 3 جون 2025 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ایجنٹوں کا انجام جہنم ہے، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابل فخر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پراکسی دہشت گردی کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتاہوں ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات