Live Updates

ہری پور،پیپلز لائرز فورم کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

بدھ 4 جون 2025 15:01

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) پیپلز لائرز فورم ہری پور کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق بابر خان ایڈوکیٹ پیپلز لائرز فورم ہری پور کے صدر،رزمک علی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری،ملک سعد مسعود ایڈوکیٹ سنئیر نائب صدر،سعدیہ فرخ اعوان ایڈوکیٹ نائب صدر،عتیق احمد ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری اور عمیر علی انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو گئے،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہری پور کے جنرل سیکرٹری چنگیز خان نے نو منتخب کابینہ کو مبارکبار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز لائرز فورم کی نومنتخب کابینہ پارٹی کی مضبوطی کا باعث بنے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات