Live Updates

کراچی رن وے اپ گریڈیشن منصوبے کی مئی میں پیش رفت ہدف سے بڑھ گئی

بدھ 4 جون 2025 16:16

کراچی رن وے اپ گریڈیشن منصوبے کی مئی میں پیش رفت ہدف سے بڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر رن وے 07L/25R کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مئی 2025 کے اختتام پر 53 فیصد مکمل ہو چکا ہے، جو کہ مقررہ ہدف 51 فیصد سے زیادہ ہے۔یہ منصوبہ جولائی 2024 میں شروع ہوا تھا اور جنوری 2026 تک اس کی تکمیل متوقع ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام جاری ہے۔اہم پیش رفت میں ائیر فیلڈ لائٹنگ (AFL) کے درآمد شدہ آلات کی پہلی کھیپ کی منصوبے کی سائٹ پر ترسیل شامل ہے۔ اس جدید نظام کے موثر استعمال کے لیے ائیرپورٹس اتھارٹی کے انجینئرز نے بیرون ملک تربیت بھی مکمل کر لی ہے۔تقریبا 8.3 ارب روپے مالیت کا یہ منصوبہ پاکستان کے ہوائی اڈوں کی آپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات