
ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ اخراجات بل کو’ ’گھناﺅنی حرکت“ قراردے دیا
یہ بڑے پیمانے پر اشتعال انگیز، خاص مقاصد کے لیے کانگریس کے اخراجات کا ایک مکروہ بل ہے، ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جنہوں نے اس بل کے لیے ووٹ دیا.ایلون مسک کا ”ایکس“پر پیغام
میاں محمد ندیم
بدھ 4 جون 2025
16:25

(جاری ہے)
انہوں نے وائٹ ہاﺅس کے بل کو نشانہ بنایا ہے جس میں صحت اور غذائی امداد کے پروگراموں میں کئی گنا کٹوتیوں کے باوجود 10 سالہ مدت کے دوران امریکی خسارے میں 30 لاکھ ڈالر کے اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم ایلون مسک کی پچھلی تنقید کو مسترد کردیا گیا تھا کیونکہ ٹرمپ کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (ڈوج) ٹاسک فورس کے سابق سربراہ ان معاملات پر منفی تبصرے کر رہے ہیں جو ان کی لاگت میں کمی کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں.
ایلون مسک نے کہا کہ یہ بل جس پر کانگریس میں غور کیا جارہا ہے شہریوں پر ناقابل برداشت قرضوں کا بوجھ ڈالے گا دونوں جانب سے بیان بازی میں اضافے سے وائٹ ہاﺅس اور ایلون مسک کے درمیان تلخی واضح انداز میں نظرآنا شروع ہوگئی ہے حالانکہ ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے تقریباً 30 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ بھی کی تھی لیکن اب وہ مایوسی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں. وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں ایلون مسک کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی جانتے ہیں کہ ایلون مسک اس بل پر کہاں کھڑے تھے اس سے ان کی رائے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے انہوں نے کہا کہ ”یہ ایک بڑا خوبصورت بل ہے“ اور صدراس پر قائم ہیں اگرچہ دنیا کے سب سے امیر ترین شخص نے ٹرمپ انتظامیہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے لیکن ان کا رشتہ اس وقت بھی مضبوط نظر آیا جب ریپبلکن صدر نے اپنے ساتھی ارب پتی کی ”ناقابل یقین خدمات‘ ‘کی تعریف کی. ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں تک اصرار کیا کہ ایلون مسک ہنگامہ خیز چار مہینوں کے بعد بھی انہیں حقیقی طور پر نہیں چھوڑ رہے جس مدت کے دوران بزنس ٹائیکون نے ہزاروں ملازمتیں ختم کیں، کئی ایجنسیوں کو مکمل طور پر بند کردیا اور غیر ملکی امداد میں کمی کی ماضی میں مسک نے صدر ٹرمپ کے مصنوعی ذہانت کے ایک منصوبے کو نشانہ بناتے ہوئے ایکس پر پیغام میں اسے ناقابل عمل قراردیا تھا وہ وائٹ ہاﺅس میں اس منصوبے کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے .متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.