Live Updates

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025،صبح کی شفٹ میں مختلف مضامین کے پرچے لئے گئے

بدھ 4 جون 2025 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025(دوسرے مرحلہ)کے دوسرے روز صبح کی شفٹ میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے اردو(نارمل)پرچہ اول، اردو (آسان)پرچہ اول، اردو (N.M.T.) پرچہ اول اور ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان پرچہ اول جبکہ خصوصی امیدواروں کا اردو (نارمل)پرچہ دوم اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا رولز آف اولمپکس اینڈ ری کریئیٹیو اسپورٹس پرچہ چہارم لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہوکی ہدایت پر ناظم امتحانات زرینہ راشد امتحانات کے شفاف اور پرامن انعقاد کیلئے مرکزی کنٹرول روم سے براہ راست امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔سینئر اساتذہ پر مشتمل سپرویجی لینس ٹیموں نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ سپر ویجی لینس ٹیموں کے مطابق امتحانی مراکز پر شفاف انداز میں بلاتعطل امتحانات جاری ہیں جبکہ طلبہ کو سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات