Live Updates

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 930بچے شہید کردیئے

بدھ 4 جون 2025 21:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران جنوری 1989سے اب تک 930کشمیری بچوں کو شہید کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے ’’جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن ‘‘کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 37 سالوں میں بھارتی فورسز نے 96ہزار449کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 930بچے بھی شامل ہیں۔

اس دوران 107,982بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010سے اب تک بھارتی فورسز کی گولیوں، پیلٹوں اور آنسو گیس کے گولوں سے ہزاروں بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں فوجی قبضے میں پروان چڑھنے والے کشمیری بچوں پرپڑنے والے شدید نفسیاتی اثرات اور جسمانی نقصانات کو اجاگر کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

متعدد کمسن بچوں کو جعلی مقابلوںمیں ، دوران حراست یا محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا ہے جبکہ کئی کو کالے قوانین کے تحت غیر قانونی نظربندی کا سامنا ہے۔

دریں اثنا ء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم، یورپی یونین اور بچوں کے حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کشمیری بچوں کو بھارتی جارحیت سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے بچوں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات