
پ*پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا وائٹ ہائوس کا دورہ
Aصدر ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روبرٹ ہو ہائنز سے ملاقات ،کرپٹو کرنسی، بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے مستقبل پر تفصیل سے گفتگو
بدھ 4 جون 2025 20:10
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام کے بعد ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ایک جامع پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے، جس کا مقصد نہ صرف ملکی معیشت کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بھی پاکستان کی جانب راغب کرنا ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کے لیے امریکہ کے اقدامات پاکستان کے لیے مشعل راہ ہیں اور ہم ان تجربات سے سیکھتے ہوئے اپنے قومی فریم ورک کو بہتر بنا رہے ہیں۔روبرٹ ہو ہائنز نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت اب عالمی ترقی کا لازمی جزو بن چکی ہے اور پاکستان کی دلچسپی بلاک چین ٹیکنالوجی میں ایک مثبت اشارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کرپٹو اور بلاک چین کے شعبے میں تعاون کے امکانات خوش آئند ہیں۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ میں پاکستان کو ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے گلوبل ساؤتھ میں ایک لیڈر بنتے دیکھتا ہوں، ہمارے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کے آغاز سے لے کر کرپٹو مائننگ اور اے آئی ڈیٹا زونز کیلئے قومی بنیادی ڈھانچے کے قیام تک، پاکستان ایک حقیقی فریم ورک تیار کر رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل اثاثوں کو اپنایا جاسکے اور معیشت کو جدید بنایا جا سکے۔بلال بن ثاقب کا یہ دورہ اس اعتبار سے بھی تاریخی حیثیت رکھتا ہے کہ وہ گزشتہ 6 سالوں میں وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی سرکاری عہدیدار بن گئے ہیں۔دستیاب ریکارڈ کے مطابق اس تاریخ کے بعد اور جون 2025 سے قبل کسی بھی پاکستانی سرکاری عہدیدار نے وائٹ ہاؤس کا کوئی بالمشافہ دورہ نہیں کیا۔یہ ملاقات اور بلال بن ثاقب کا دورہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے شعبے میں بین الاقوامی روابط کی مضبوطی اور اعلیٰ سطحی شراکت داری کے امکانات کو روشن کرتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
-
اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی.ایرانی صدر
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ قبول کرنے کی اپیل
-
ایران کے میزائل حملوں میں10افراد ہلاک ‘سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں.اسرائیلی حکام
-
اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے ‘ اس کاخمیازہ بھگتنا ہوگا.ایران
-
ایئرانڈیا کے طیارے کی تباہی اور 270 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکام کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی مکمل جانچ کا حکم
-
بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بچے سمیت 7 افراد ہلاک
-
ایران اسرائیل تنازع پاکستان نے امریکا کے دو اہم دورے ملتوی کردیے
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابط
-
معاشی عدم استحکام، متضاد پالیسیاں رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں کو متحدہ عرب امارات کی طرف دھکیل رہی ہیں.ویلتھ پاک
-
جنگی صورتحال؛ ایران اور عراق میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.