چین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریل لنک منصوبہ سی پیک میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی، اسحاق ڈار

بدھ 4 جون 2025 21:00

چین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریل لنک منصوبہ سی پیک میں شامل کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ چین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریل لنک منصوبہ سی پیک میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ ٹرانس افغان ریل منصوبے کے معاہدے پر اس جون کے پہلے ہفتے میں دستخط ہونا تھے، مگر افغانستان کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے ازبکستان میں معاہدے پر دستخط کا پروگرام موخر ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 19مئی کو بیجنگ میں پاک افغان چین سہ فریقی مذاکرات میں اس منصوبے پر بات ہوئی تھی، اچھی خبر یہ ہے کہ چین نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھا دیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کریں گے، سعودی عرب نے حالیہ دنوں جو کردار ادا کیا اس پر شکریہ ادا کریں گے۔