
پاکستان کی مسجد الاقصیٰ پر دھاوے اور اسرائیلی مظالم میں اضافے کی شدید مذمت، بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے فوری اور موثراقدامات کرنے کی اپیل
جمعرات 5 جون 2025 00:40
(جاری ہے)
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 100 فلسطینی شہریوں جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو کھانے کی تقسیم کے مقامات کے قریب موجود تھے کو قتل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کس بے دریغ انداز میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان مظالم کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے اور اسرائیلی قابض افواج کو بین الاقوامی قوانین کی ان کھلی اور منظم خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں لاکھوں افراد تک بلاروک و رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور مسجد الاقصیٰ کی حرمت، تاریخی اور قانونی حیثیت کے تحفظ کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان فلسطینی عوام کی ان کے حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، ہم1967 سے پہلے کی سرحدوں اور دارالحکومت القدس الشریف کے ساتھ ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے اپنے مطالبے کااعادہ کرتےہیں۔
مزید قومی خبریں
-
موٹرسائیکل سوار4 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا
-
سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی
-
کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
سنت ابراہیمی ہمیں اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کا درس دیتی ہے‘سردار سلیم حیدر خان
-
عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی، بیرسٹرسیف
-
سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے، اسد قیصر
-
سرفراز بگٹی کاسابق سینیٹر عباس آفریدی کے انتقال پراظہار افسوس
-
گورنر سندھ کی جانب سے حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد
-
گورنر سندھ کی ہرنائی میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین
-
آفتاب خان شیرپاؤ کا سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہار افسوس
-
رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع
-
ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.