Live Updates

نیوٹک کا 113 طلبہ کی چین کی اعلی یونیورسٹیوں میں تعلیم و صنعتی اداروں میں تربیت کیلئے سلیکشن

جمعرات 5 جون 2025 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) کے 113 طلبہ کی چین کی اعلی یونیورسٹیوں میں تعلیم و صنعتی اداروں میں تربیت کیلئے سکالرشپ کیلئےسلیکشن کے بعدان کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) نے چینی-کمرشل کلچر-ٹیکنیکل ٹریننگ ایمپلائمنٹ (سی سی ٹی ای) کے تعاون سے نوجوانوں کی مہارتوں کے فروغ اور روزگار کے لئے سینٹر آف ایکسی لنس H-9، اسلام آباد میں بین الاقوامی چین سکالرشپ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا مقصد پاک-چین مشترکہ ڈگری؍ڈپلومہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تکنیکی مہارتوں سے لیس کرنا تھا جو چینی-کمرشل کلچر-ٹیکنیکل ٹریننگ ایمپلائمنٹ (CCTE) اقدامات کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے ذریعے پاکستان کے صنعتی تعاون کے لئے اعلیٰ معیار کی ہنر مند پاکستانی صلاحیتوں کی تربیت کی جائے گی اور پاکستانی نوجوانوں کے کیریئر کی ترقی کی سطح کو بڑھایا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینگ کمیشن کے زیر اہتمام ملک بھر مختلف شعبوں میں زیر تربیت 113 طلبہ کا انتخاب مختلف امتحانات کے بعد کیا گیا جس میں پہلے مرحلے میں ان طلبہ کو مقامی سطح پر 8 ماہ کا چینی زبان کا کورس کرایا گیا پھر چینی اساتذہ نے ان کا آن لائن ٹیسٹ لیا جس میں پاس ہونے والے 113 طلبہ کو چینی سے ایک سال کی تربیت کیلئے چنا گیا۔

ان طلبہ میں 11 طالبات بھی شامل ہیں۔ یہ 113 طلبہ پہلے چینی بہترین یونیورسٹیوں سے اپنے اپنے شعبوں میں ہنر کی اعلی ترین تربیت حاصل کریں گے پھر چین کے اعلی ترین صنعتی اداروں میں پریکٹیکل تربیت حاصل کریں گے اور جو طلبہ ان کے معیار پر پورا اتریں گے انہیں وہی ملازمت مل جائے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، چیئرمیناین اے وی ٹی ٹی سی نے بتایا کہ یہ سکالرشپس، جو پاکستان اور چین کی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی ہیں، نوجوان پاکستانیوں کو مختلف شعبوں جیسے کہ ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ووکیشنل ٹریننگ میں مہارت کے فروغ اور روزگار کے لئے مدد فراہم کریں گی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ سکالرشپ پروگرام ہمارے نوجوانوں کے لئے قیمتی موقع ہے کہ وہ مہارت اور تجربہ حاصل کریں، جو ان کی ملازمت کے مواقع کو بڑھا دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سکالرشپس سے فائدہ اٹھا کر وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈال سکیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق ہم نے اپنے نوجوانوں کے لئے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کی مہارتوں کے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان بار بار یہ بات دہرا چکے ہیں کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم اپنے نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں اور مہارتوں کے مطابق لیس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ تکنیکی اور ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے مکمل تعاون اور حمایت فراہم کی جائے۔ انہوں نے NAVTTC کی کوششوں کو سراہا اور بتایا کہ یہ ادارہ وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت ملک کا سب سے بڑا ہنر مند ترقیاتی پروگرام چلا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو مہارتوں کی تربیت دے کر انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہے۔چیئرمین نے نوجوانوں کی مہارتوں کے فروغ کے لئے چینی حکومت کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستانی نوجوانوں کو ترقی کرنے اور اپنی کمیونٹیز میں مثبت اثر ڈالنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات