Live Updates

کراچی ایئرپورٹ پر دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین گرفتار

خاتون مسافر کے پاسپورٹ پربیرون ملک روانگی کاریکارڈسسٹم پرنہ ہونیکی تصدیق ہوئی

جمعرات 5 جون 2025 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) کراچی ایئرپورٹ پر دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا، ایک خاتون اپنی بہن کے پاسپورٹ پر سفر کررہی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے سفر کرنیوالی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافرخواتین آسٹریا سے براستہ شارجہ پاکستان پہنچیں، خاتون نے 2023 میں سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اپنی بہن کے پاسپورٹ پر سفر کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون مسافر کے پاسپورٹ پربیرون ملک روانگی کاریکارڈسسٹم پرنہ ہونیکی تصدیق ہوئی۔ریکارڈ کے مطابق خاتون کی بہن کے پاسپورٹ پر ڈبل ڈپارچر کی تصدیق ہوئی، جعل سازی کی بنیاد پر دونوں خواتین کو انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات