
ہالان مائیکرو فنانس بینک کو ملک گیر سطح کا مائیکرو فنانس بینکاری لائسنس جاری
جمعرات 5 جون 2025 17:35
(جاری ہے)
ان قرضوں کے لیے کم سے کم دستاویزات درکارہوں گی، پراسیسنگ کا عمل تیز ہوگااور مناسب و مسابقتی ماہانہ اقساط کی سہولت دی جائے گی۔
بینک خاص طور پر خواتین، زرعی کارکنوں اور کمرشل گاڑیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا۔ یہ جامع ماڈل مائیکرو انٹرپرینیورز، چھوٹے تاجروں اور کم آمدن طبقات کو بغیر ضمانت خودمختاری حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ایم این ٹی ہالان کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر منیر نخلہ نے کہا، قومی سطح کے لائسنس کا حصول ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں زیادہ سے زیادہ افراد اور کاروباروں کو خدمات فراہم کرنا ہے۔ یہ کامیابی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاونت کے بغیر ممکن نہ تھی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے آغاز کے بعد سے ہمیں سرکاری و غیر سرکاری شراکت داروں کی جانب سے غیر معمولی تعاون حاصل ہوا ہے۔ پاکستان میں ہماری کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم این ٹی۔ ہالان کس طرح جدید ٹیکنالوجی اور فنی مہارت کو بروئے کار لا کر تیزی سے نئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کررہا ہے۔ہالان مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹوس آرگیریو نے کہا، ہمارے جدید کسٹمر سینٹرک ماڈل نے تیزی سے ترقی کی ہے، جس کے نتیجے میں صرف 12 ماہ میں ہمارے کاروباری مقامات کی تعداد 19 سے بڑھ کر 49 ہوگئی ہے۔ قومی لائسنس کے حصول سے ہمیں آئندہ تین برسوں میں یہ تعداد 300 تک لے جانے کا موقع ملا ہے، تاکہ ہم پاکستان کی مالیاتی طور پر محروم کمیونیٹیز کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کر سکیں۔مالیاتی خودمختاری ایم این ٹی ہالان کے عالمی مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیاتی خدمات تک رسائی کو جدید اور موثر بنانا ہے۔ ایم این ٹی۔ہالان نے 2024 میں ایڈوانس مائیکرو فنانس بینک خریدا، جو ادارے کی عالمی توسیع کا حصہ ہے۔ اس توسیع میں مصر کے علاوہ ترکی اور متحدہ عرب امارات جیسی اہم مارکیٹیں شامل ہیں۔ ان تمام مارکیٹوں کے لیے ایم این ٹی۔ ہالان نے اب تک 13 ارب امریکی ڈالرز سے زائد کی رقوم جاری کی ہیں اور 80 لاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کی ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.