دورہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کا تسلسل ہے ، علی پرویز ملک

آذربائیجان کی لیڈرشپ کی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ون آن ون ملاقاتیں پاک آذربائیجان سٹریٹیجک تعلقات کی عکاس ہیں، وفاقی وزیر

جمعرات 5 جون 2025 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کا تسلسل ہے ، آذربائیجان کی لیڈرشپ کی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ون آن ون ملاقاتیں پاک آذربائیجان سٹریٹیجک تعلقات کی عکاس ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آذربائیجان الہام علیوف نے وفاقی وزیر علی پرویز کو باکو آمد پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ لاچین میں پاک ترکیہ آذربائیجان سہہ فریقی اجلاس تینوں ممالک کے بھائی چارے اور یکجہتی کی علامت ہے۔ صدر آذر بائیجان نے کہاکہ پاکستان آذربائیجان کے مابین شاکت داری نئی منزلوں کو چھو رہی ہے، اس تعاون کو توانائی کے شعبے میں مزید بڑھائیں گے ۔

(جاری ہے)

علی پرویز ملک سے وزیراعظم آذربائیجان علی اسادوف نے بھی ملاقات کی،آذربائیجان پاکستان میں مختلف شعبوں میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف اور وزیر خزانہ میکائیل جباروف سے اہم ملاقاتیں کی ،آذربائیجان سٹیٹ آئل کمپنی اور پی ایس او کے درمیان ایل این جی فریم ورک اگریمنٹ کو تین سال کے لیے بڑھانے کا معاہدہ طے پا چکا ہے، سوکار اور پی ایس او سنگاپور میں مشترکہ تجارتی کمپنی کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں ،وزیر علی پرویز ملک نے باکو انرجی ویک سے خطاب کیا اور عالمی توانائی کمپنیوں کے سربراہان سے میٹنگ کی،علی پرویز ملک کی ترکش پیٹرولیم کے سی ای او احمد ترکوگلو اور اماراتی کمپنی مبادلہ کے چیئرمین شیخ منصور سے توانائی شراکت داری پر بات چیت ہوئی۔