
مقبوضہ کشمیر، تلاشی کی کارروائیوں، غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت، کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ
جمعرات 5 جون 2025 17:44
(جاری ہے)
محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔
پہلگام آپریشن کے بعد سے اب تک 3ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔دریں اثنا انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کل کے دورے سے قبل مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔نریندر مودی ریاسی ضلع کے کٹرا میں چناب ریلوے پل کا افتتاح کریں گے ۔ سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں سمیت بھارتی فورسز کی اضافی نفری کو سرینگر ، بانیہال اور کٹرا سمیت اہم علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔جموں شہرمیں بھی حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں ۔ اہم مقامات کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ادھر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سری نگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے ہندوتوا گروپوں کی طرف سے بھارت بھر میں کشمیریوں کے خلاف نفرت اور دشمنی کے جذبات بھڑکانے پرہندوتوا تنظیموں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ایک منظم طریقے سے کشمیریوں کے خلاف نفرت کو ہوا دے رہی ہیں۔روح اللہ مہدی نے دہرادون، نئی دلی اور چندی گڑھ میں کشمیریوں پر حملوں اور انہیں ہراساں کئے جانے کے حالیہ واقعات کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان حملوں کا مقصد کشمیریوں کو تنہاء کرناہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.