Live Updates

بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی سے ملاقات

جمعرات 5 جون 2025 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور دیتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔دورہ کرنے والے وفد نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے لئے آمادگی کا اظہار کیا۔دونوں فریقین نے اسلام آباد اور منسک کے درمیان براہ راست فضائی روٹ کھولنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد عوام سے عوام کے رابطوں، سفارتی روابط کو مضبوط بنانا اور دو طرفہ تجارت اور اقتصادی مواقع کو فروغ دینا ہے۔ دونوں فریقین نے دفاعی تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اور قائم چینلز کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات