جسٹس سردار لیاقت حسین چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ تعینات

جمعرات 5 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)جسٹس سردار لیاقت حسین چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ تعینات ہو گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس سردار لیاقت حسین کو چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جسٹس سردار لیاقت کی حلف وفاداری کی تقریب 9جون شام 5بجے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ہوگی۔