
پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک کی صفِ اوّل میں کھڑا ہے،شیری رحمن
اپنی پالیسیوں میں انقلابی تبدیلیوں کے ساتھ عالمی برادری کے مؤثر اشتراک کی ضرورت ہے، سابق وزیر
جمعرات 5 جون 2025 21:05
(جاری ہے)
شیری رحمن نے کہا کہ بڑے آلودگی پھیلانے والے ممالک خاموش بیٹھے ہیں، پاکستان کو تنہا چھوڑا جا رہا ہے، ترقی یافتہ ممالک کی پیدا کردہ آلودگی کا خمیازہ غریب ممالک کیوں بھگتیں اس تباہی کا خمیازہ بھگتنے والے ممالک کو بچائے جانے تک انصاف محض ایک خوش فہمی ہوگا۔
اٴْنہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ہمارے مکانات اور زندگیاں بہا کر لے جا رہی ہیں، 2022ء کے سپر فلڈز نے 33 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا، 1700 سے زائد جانیں گئیں۔ شیری رحمن نے کہا کہ ماحولیاتی خطرات سے تحفظ کی تربیت اب ہر فرد کا بنیادی حق اور ناگزیر ضرورت بن چکی ہے، پاکستان اس وقت ماحولیاتی ہنگامی حالت کی دہلیز پر کھڑا ہے، اپنی پالیسیوں میں انقلابی تبدیلیوں کے ساتھ عالمی برادری کے مؤثر اشتراک کی ضرورت ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی صرف اٴْس وقت ممکن ہے جب ماحولیاتی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، لاہور کی زہریلی فضا ہمیں روزانہ بربادی کا منظر دکھا رہی ہے، ماحول کا تحفظ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کا مشترکہ فرض ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ اگر صنعتیں اور تجارتی ادارے اب بھی خاموش رہے تو آئندہ کچھ باقی نہ بچے گا، تبدیلی کا آغاز ہمیں اپنے گھروں سے اپنی عادات اور طرز زندگی سے کرنا ہوگا، کوئی باہر سے ہمیں بچانے نہیں آئے گا، ہمیں خود ہی جاگنا ہوگا۔اٴْنہوں نے کہا کہ شہروں کی منصوبہ بندی، زراعت، پانی اور بنیادی ڈھانچے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے، حکومت، نجی شعبوں، میڈیا اور عوام سب کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔شیری رحمن نے کہا کہ لازم ہے کہ ہم اپنے انفرادی و اجتماعی طرزِ فکر و عمل میں تبدیلی لا کر گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کے انسداد میں پوری سنجیدگی سے شامل ہوں۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہمیں وعدہ کرنا ہوگا کہ ہم عملی اقدام کریں گے تا کہ ہماری آنے والی نسلیں ایک محفوظ اور خوشحال زمین پر سانس لے سکیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.