
پنجاب یونیورسٹی ریڈیوایف ایم 104.6کی23ویں سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب
جمعرات 5 جون 2025 22:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2005 میں مظفر آباد کشمیر میں زلزلے کے دوران شعبہ کے طلباطالبات اور اساتذہ نے تباہ حال علاقوں میں براہ راست نشریات کے ذریعے بہترین رپورٹنگ کرکے مثبت صحافت کا ثبوت دیا۔
انہوں نے کہا کہ مظفر آباد میں ریڈیو کی خدمات کونہ قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ طلباطالبات ریڈیو سے تربیت حاصل کرکے نہ صرف ادارے بلکہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان طلبا کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ کو مثبت انداز میں استعمال کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی رائے کا احترام، صبر اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ارشد محمود کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوش سے طلباطالبات کو عملی تربیت کا پلیٹ فارم میسر آیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سے تربیت حاصل کرنے والے شعبہ ابلاغیات کے بیشتر طلباطالبات ملکی و غیر ملکی میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ریڈیو پوڈ کاسٹ کی صورت اختیار کرچکا ہے جس سے مستفید ہونے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی ضروری ہے۔ بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ارشدمحمود و دیگر نے پنجاب یونیورسٹی ریڈیو ایف ایم 104.6کی 23ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔پنجاب یونیورسٹی جامع مسجد میں نماز عید6 بجے ادا کی جائے گی۔پنجاب یونیورسٹی جامع مسجد قائد اعظم (نیو) کیمپس میں عید الاضحی کی نماز صبح6 بجے ادا کی جائے گی جس کی امامت ڈاکٹر حافظ محمد معاذکریں گے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کچھی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار
-
خانیوال، قریبی رشتے دار کی دوستوں کے ساتھ 17سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عیدالاضحی ایثار، قربانی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاعیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد
-
عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، اخوت، تقویٰ اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
موٹرسائیکل سوار4 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا
-
سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی
-
کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
سنت ابراہیمی ہمیں اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کا درس دیتی ہے‘سردار سلیم حیدر خان
-
عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی، بیرسٹرسیف
-
سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے، اسد قیصر
-
سرفراز بگٹی کاسابق سینیٹر عباس آفریدی کے انتقال پراظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.