
کوہاٹ، سابق وفاقی وزیر و سینیٹر عباس آفریدی گیس لیکج دھماکہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق
عباس آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی، سینیٹر عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے حجرے میں بیٹھے تھے کہ اچانک گیس لیکج کا دھماکا ہوا جس میں عباس آفریدی دیگر تین ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے تھے
فیصل علوی
جمعہ 6 جون 2025
10:34

(جاری ہے)
اس سے قبل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے تصدیق کی تھی کہ عباس آفریدی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دئیے گئے تھے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات کوہاٹ میں دھماکہ ہواجس میں سابق سینیٹر عباس آفریدی شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیںفوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں سابق سینیٹر کے حجرے پر دھماکہ ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہاٹ میں اعظم باغ کے علاقے کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکے میں زخمی ہوگئے۔دھماکے میں شدید زخمی ہو جانے والے عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا تھا جس کے نتیجے میں عباس آفریدی اور دیگر 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے تصدیق کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دھماکہ گیس لیکیج کی وجہ سے ہی ہوا یا کوئی اور وجہ تھی۔مزید اہم خبریں
-
صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے پر ناراضگی اور مایوس کا اظہار
-
ٹیلی کام ڈیٹا لیک معاملے پر پی ٹی اے نے وضاحت جاری کردی
-
اسرائیل نے حملے میں ایسے ہتھیار استعمال کیے جو ریڈار پر نظر نہیں آتے، قطری وزیراعظم کا انکشاف
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
اقوام متحدہ کے ادارے اور ایران میں جوہری معائنے پر پیش رفت
-
اسرائیلی حملہ؛ قطر نے امریکی صدر کو واضح پیغام پہنچا دیا
-
بچوں میں موٹاپا غذائی قلت سے بھی زیادہ ہے، یونیسیف
-
کراچی میں شدید بارش؛ تھڈو ڈیم اوورفلو‘ ندیوں میں خطرناک سیلاب‘ آبادیاں زیرِآب‘ فوج طلب کرلی گئی
-
نیپال: موجودہ سیاسی بحران کے بعد ملک کس کروٹ بیٹھے گا؟
-
پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا
-
دوحہ حملے کا فیصلہ میرا نہیں نیتن یاہو کا تھا جس سے خوش نہیں، امریکی صدر
-
حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پیش پیش، برقعہ پہن کر خریداری کی، ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.