Live Updates

عوام قربانی کے اصل جذبے کو اپنے کردار سے اجاگر کریں، وزیراعلی سندھ

سندھ کا معاشرہ ہمیشہ انسان دوستی، قربانی اور اتحاد کا علمبردار رہا ہے، سید مراد علی شاہ

جمعہ 6 جون 2025 17:46

عوام قربانی کے اصل جذبے کو اپنے کردار سے اجاگر کریں، وزیراعلی سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے امت مسلمہ کو عیدالاضحی اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اپنے پرخلوص پیغام میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سنتِ ابراہیمی ہمیں نہ صرف قربانی اور ایثار، بلکہ مشکلات میں ثابت قدم رہنے کا درس بھی دیتی ہے، جو اسلامی تعلیمات کا جوہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہمیشہ رواداری، ہمدردی اور اجتماعی فلاح و بہبود کی علامت رہا ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ قربانی کے اصل جذبے کو اپنے کردار اور عمل کے ذریعے اجاگر کریں۔ وزیراعلی سندھ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ رسمِ ابراہیمی کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم روحانی اخلاص، سماجی بھائی چارے اور قومی ترقی و سماج کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے حجاج کرام سے اپیل کی کہ وہ مقدس سرزمین پر اپنی عبادات کے دوران سندھ اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمان ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں اور انہیں بھی اپنی دعاں میں ضرور یاد رکھا جائے۔ وزیراعلی سندھ نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیاں تب ہی مکمل ہوتی ہیں جب ہم اپنے ارد گرد موجود غریب، مسکین، یتیم اور مستحق افراد کو بھی ان خوشیوں میں شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا معاشرہ ہمیشہ انسان دوستی، قربانی اور اتحاد کا علمبردار رہا ہے اور ہمیں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے پیغامسائینم سدائین رین می سن سار، دوست ما دلدار عالم س آباد رین کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف اپنے ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کی بھلائی کے لیے بھی ہم اپنا کردار ادا کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات